پاکستانی حجاج کی واپسی کا مرحلہ شروع، پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی

WhatsApp Channel Join Now


اسلام آباد:

فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد پاکستانی عازمین کی وطن واپسی کا سلسلہ باقاعدہ شروع ہوگیا پہلی بعد از حج پرواز جدہ سے 114 حجاج کو لے کر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئی۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچنے والے حجاج کرام کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر آفتاب گیلانی ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس اور قومی ائیرلائن کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے، جنہوں نے عازمین کو خوش آمدید کہا۔

قومی ائیرلائن کے مطابق بعد از حج فلائٹ آپریشن کے تحت مختلف شہروں کے لیے خصوصی پروازوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

لاہور کے لیے دوسری حج پرواز جدہ سے روانہ ہوگی جبکہ کراچی کے عازمین کو لے کر پہلی خصوصی پرواز آج شام اپنے مقررہ وقت پر پہنچے گی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ بعد از حج آپریشن 30 جون تک جاری رہے گا، جس کے دوران جدہ اور مدینہ منورہ سے ملک کے مختلف شہروں اسلام آباد، کراچی، لاہور، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ اور کوئٹہ کے لیے پروازیں چلائی جائیں گی۔

حکام کے مطابق مجموعی طور پر 213 خصوصی پروازوں کے ذریعے 53 ہزار سے زائد پاکستانی حجاج کو وطن واپس لایا جائے گا۔

قومی ائیرلائن نے عازمین کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، جبکہ پورے آپریشن کی نگرانی اعلیٰ سطح پر کی جا رہی ہے۔

 

عازمین حج کی واپسی کے ساتھ ہی ملک بھر کے ایئرپورٹس پر خوشی اور جذباتی لمحات دیکھنے میں آرہے ہیں، جہاں اہل خانہ اپنے پیاروں کے استقبال کے لیے بے تاب نظر آتے ہیں۔



Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!
Scroll to Top