کراچی:
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے دو علیحدہ واقعات پیش آئے ہیں جن میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
پہلا واقعہ بلدیہ اسپارکو روڈ کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی شخص کی شناخت عامر کے نام سے ہوئی ہے جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسرا واقعہ نیو کراچی 4K ایریا میں بلدیہ اسکول کے قریب پیش آیا جہاں فائرنگ سے ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ تاہم جاں بحق شخص کی شناخت تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.



