سابق فاسٹ بولر محمد زاہد نے نوجوان کرکٹر علی رضا کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں بیٹرز کے لیے ایک بڑا خطرہ قرار دیا۔
ایک انٹریو میں سابق فاسٹ بولر محمد زاہد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی رضا میں بہترین اسپیڈ، کنٹرول اور وکٹ لینے کی صلاحیت موجود ہے جس کی وجہ سے وہ آنے والے وقت میں بیٹنگ لائن اپس کے لیے مشکلات پیدا کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر علی رضا نے اپنی فٹنس اور لائن و لینتھ پر اسی طرح محنت جاری رکھی تو وہ جلد ہی قومی اور بین الاقوامی کرکٹ میں نمایاں مقام حاصل کر سکتے ہیں۔
کرکٹ حلقوں کا بھی ماننا ہے کہ نوجوان بولر میں غیر معمولی ٹیلنٹ موجود ہے اور وہ مستقبل میں ٹیم کے لیے اہم ہتھیار ثابت ہو سکتے ہیں۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




