لاہور، گھر میں ڈیڑھ کروڑ کی چوری کرنے والی ملازمہ والدہ سمیت گرفتار

WhatsApp Channel Join Now

لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی چوری کی واردات ٹریس کرکے گھریلو ملازمہ اور اس کی والدہ کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزمہ نے اپنی والدہ کے ساتھ مل کر شہری غلام مرتضیٰ کے گھر سے 25 تولہ طلائی زیورات، غیرملکی کرنسی اور دیگر قیمتی سامان چوری کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزمہ کی والدہ چوری شدہ سامان لے کر رینالہ خورد فرار ہوگئی تھی، تاہم جدید تفتیشی حکمت عملی اور بروقت کارروائی کے ذریعے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران 100 فیصد مالِ مسروقہ برآمد کر لیا گیا جس کی مالیت تقریباً ایک کروڑ 25 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔

برآمد ہونے والے سامان میں 25 تولے سونا، قیمتی گھڑی، پاؤنڈز، ریال اور درہم بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق شہری غلام مرتضیٰ کی درخواست پر تھانہ نواب ٹاؤن میں مقدمہ نمبر 2239/26 درج کیا گیا جبکہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق مزید کارروائی جاری ہے۔

 

Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!
Scroll to Top