پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جولائی میں ہونے والے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے سری لنکا دورے کا شیڈول جاری کر دیا۔
پاکستان ویمنز ٹیم سری لنکا میں 6 میچز کھیلے گی، دورے کے دوران تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 23، 25 اور 28 جولائی کو کھیلے جائیں گے جو آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2025-29 کا حصہ ہیں۔
پاکستان ویمنز ٹیم اس وقت ویمنز چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ قومی ٹیم نے اب تک 6 میچز میں 4 فتوحات حاصل کر کے 8 پوائنٹس حاصل کیے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ 13 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے تاہم اس نے پاکستان کے مقابلے میں تین میچز زیادہ کھیلے ہیں۔
دورے میں تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز بھی شامل ہیں جو 31 جولائی، 2 اگست اور 4 اگست کو کھیلے جائیں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 21 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں پاکستان نے 11 جبکہ سری لنکا نے 9 میچز جیتے جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔
ون ڈے کرکٹ میں دونوں ٹیمیں 34 مرتبہ مدمقابل آ چکی ہیں جہاں سری لنکا کو برتری حاصل ہے۔ سری لنکا نے 22 جبکہ پاکستان نے 11 میچز میں کامیابی حاصل کی۔
Source link

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




