بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بیٹوں تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان سے مذہب کے موضوع پر کھل کر بات کرتے ہیں اور انہیں وہی تعلیم دینے کی کوشش کرتے ہیں جو انہیں اپنی والدہ سے ملی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لندن میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سیف علی خان نے کہا کہ وہ خود بہت زیادہ مذہبی شخصیت نہیں ہیں، تاہم ان کی والدہ نے انہیں ہمیشہ یہ سبق دیا کہ خدا ایک ہے، اور وہ یہی سوچ اپنے بچوں تک بھی منتقل کرنا چاہتے ہیں۔
سیف علی خان نے بتایا کہ انہوں نے ایسے تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کی جہاں مختلف مذاہب، ان کی روایات اور تہواروں کا احترام سکھایا جاتا تھا۔ انہوں نے ہنستے ہوئے ایک واقعہ بھی سنایا کہ ان کے اسکول میں دن کا آغاز چرچ میں عبادت سے ہوتا تھا۔ ایک مرتبہ انہوں نے یہ کہہ کر اس سے بچنے کی کوشش کی کہ ان کا مذہب مختلف ہے، مگر اسکول انتظامیہ نے ان کے لیے مولوی صاحب کا انتظام کر دیا، یوں وہ اس ذمے داری سے بھی نہ بچ سکے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچے نماز بھی ادا کریں، دوسرے مذاہب کی عبادات اور روایات کو بھی سمجھیں اور احترام دیں، جبکہ دیوالی کی طرح کرسمس کی خوشیاں بھی منائیں۔ ان کے مطابق مختلف مذاہب سے آگاہی اور باہمی احترام بچوں کی بہتر تربیت کا حصہ ہے۔
یاد رہے کہ سیف علی خان نے اپنی زندگی میں دو مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی اداکاراؤں سے شادیاں کیں۔ انہوں نے 2012 میں بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور سے شادی کی، جن سے ان کے دو بیٹے، تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان ہیں۔
اس سے قبل سیف علی خان نے 1991 میں اداکارہ امریتا سنگھ سے شادی کی تھی، جو عمر میں ان سے 13 سال بڑی تھیں۔ اس شادی سے ان کے دو بچے، سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان ہیں، تاہم 2004 میں دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی تھی۔
Source link

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




