مشرق وسطیٰ کشیدگی؛ برطانیہ میں توانائی کی قیمتوں کی حد میں بڑے اضافے کا اعلان

WhatsApp Channel Join Now

عالمی توانائی بحران اور ایران جنگ کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے بعد برطانیہ کے توانائی ریگولیٹری ادارے ’’آف جیم‘‘ نے گھریلو صارفین کے لیے توانائی کی قیمتوں کی حد میں 13 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق جولائی کے آغاز سے ستمبر کے آخر تک ہوگا۔

آف جیم کے چیف ایگزیکٹو ٹِم جاروس نے کہا کہ توانائی کی قیمتوں میں یہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں جاری غیر یقینی صورتحال اور اتار چڑھاؤ کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور ایران جنگ کے باعث گیس کی عالمی تھوک قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کے اثرات براہِ راست گھریلو توانائی بلوں پر پڑ رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق بجلی اور گیس استعمال کرنے والے اوسط برطانوی گھرانے کے لیے سالانہ توانائی قیمت کی نئی حد 1,862 پاؤنڈ مقرر کی گئی ہے، جو اپریل تا جون کے لیے مقررہ سابقہ حد 1,641 پاؤنڈ کے مقابلے میں تقریباً 221 پاؤنڈ زیادہ ہے۔

Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!
Scroll to Top