اسرائیلی ملٹری کا حماس کے فوجی سربراہ محمد عودہ کو شہید کرنے کا دعویٰ

WhatsApp Channel Join Now

اسرائیلی فوج نے حماس کے فوجی سربراہ محمد عودہ کو شمالی غزہ میں حالیہ حملے کے دوران شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی ملٹری نے اپنے ایک بیان میں محمد عودہ کی شہادت کا دعویٰ کیا ہے۔

دوسری جانب، حماس کی جانب سے تاحال سربراہ کی شہادت کے حوالے سے تصدیق نہیں کی گئی جبکہ اسرائیلی میڈیا مسلسل دعویٰ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ محمد عودہ کو مئی میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کا کمانڈر مقرر کیا گیا تھا، انہوں نے عزالدین الحداد کی جگہ سنبھالی تھی جو ایک اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!
Scroll to Top