لیاقت آباد کے رہائشی شخص نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپرمارکیٹ کے علاقے لیاقت آباد 4 نمبر ابدالی کلینک کے قریب گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی۔
متوفی کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی ، پولیس نے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 32 سالہ فہد ولد آفتاب کے نام سے کی گئی۔
متوفی نے گھریلو رنجش کے باعث گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی۔ ہلاک ہونے والے شخص کے ورثا نے پولیس کارروائی کرانے سے انکار کر دیا۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کو لے جانے کی اجازت دیدی۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




