انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میچز کی سیکیورٹی میں غیر معمولی اضافہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ اقدامات حالیہ گولڈرز گرین میں ہونے والے چاقو حملے کے بعد کیے گئے ہیں۔
سرے کلب حکام پولیس کے ساتھ رابطے میں ہیں اور سیکیورٹی لیول بڑھا دیا گیا ہے تاکہ کھلاڑیوں، عملے اور شائقین کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔
کاؤنٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہم پولیس کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، خطرے کی سطح کے مطابق سیکیورٹی بہتر کر رہے ہیں تاکہ سب محفوظ محسوس کریں۔
حکام کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اور شائقین کی سلامتی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




