سول و عسکری قیادت کی کامیاب سفارتکاری، پاکستان عالمی منظرنامے میں نمایاں

WhatsApp Channel Join Now

سول و عسکری قیادت کی کامیاب سفارتکاری کے نتیجے میں پاکستان عالمی منظرنامے میں نمایاں مقام حاصل کررہا ہے۔

ایران، امریکا جنگ بندی اورخطے کے دیگراہم معاملات میں فعال کردارکےباعث پاکستان معتبر طاقت کےطورپرابھررہاہے۔ پاک امریکا تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے ہیں اور  دنیا  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ڈپلومیسی کی معترف ہوگئی  ہے۔

امریکی جریدے فارن پالیسی کے مطابق صرف 2 سال پہلے تک بھی امریکا اورایران کے درمیان امن مذاکرات میں پاکستان کا کردار ناقابلِ تصورتھا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واشنگٹن میں پاکستان کی ساکھ مضبوط اورسفارتی حیثیت مؤثر بنائی۔

فارن پالیسی کے مطابق سید عاصم منیر،ٹرمپ سےروابط اورایران ثالثی سمیت پاکستان کی سفارتی حکمت عملی کے مرکزی کردار بن کرابھرے ہیں۔ سید عاصم منیرنے خود کو طاقت کے مرکز کے طور پرمنوایا۔ ٹرمپ نے انہیں ’میرا پسندیدہ فیلڈ مارشل‘ بھی قراردیا۔

امریکی جریدے کے مطابق  پاکستانی قیادت نے پاک بھارت جنگ بندی میں پیشرفت کا کریڈٹ ٹرمپ کو دے کرسیاسی بصیرت کا مظاہرہ کیا۔ ایران امریکا جنگ بندی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ٹرمپ اوردیگر عالمی رہنماوں سے رابطوں پرمشتمل سفارتی مہم کی قیادت کی۔ پاکستان نے ایران، امریکا، چین اورخطے کی بڑی طاقتوں کے درمیان اپنی جغرافیائی حکمت عملی کی صلاحیت کو نمایاں کیا ہے۔

ماہرین کی رائے کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی  فیصلہ سازی واضح وژن اور مضبوط سمت پر مبنی ہے، جس نے ریاستی ترجیحات کو زیادہ مربوط اور مؤثر بنایا ہے۔ عسکری قیادت کی اسی منظم حکمتِ عملی کے نتیجے میں پاکستان کی سفارتی پوزیشن میں اضافہ ہوا ہے اور عالمی سطح پر اس کا کردار زیادہ مستحکم ہوا ہے۔

 



Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!
Scroll to Top