راولپنڈی:
گوجرخان کے تھانہ حدود میں پولیس اور مبینہ ملزمان کے درمیان ہونے والے مبینہ مقابلے میں ایک مطلوب ملزم ہلاک جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق اہلکاروں نے مشکوک افراد کو چیکنگ کے لیے روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں ایک ملزم شدید زخمی ہو گیا جو بعد ازاں دم توڑ گیا۔
ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت غلام رسول کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عید سے قبل پیش آنے والے باپ بیٹے کے قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا اور کافی عرصے سے روپوش تھا۔
پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران دو دیگر ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




