اسلام آباد:
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال ایک اہم مرحلے اور نئے امتحان میں داخل ہو گئی، ایران اور امریکاکے درمیان جاری کشیدگی، جنگ بندی کا تسلسل اور سفارتی رابطے ایک ایسے موڑ پر پہنچ گئی جہاں پاکستان کی متحرک سفارتکاری نمایاں کردار ادا کرتی دکھائی دے رہی ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ایران اور امریکاکے درمیان بالواسطہ مذاکرات میں فوری اور مکمل پیش رفت تو سامنے نہیں آئی تاہم کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی کو برقرار رکھنے پر اصولی اتفاق رائے پایا گیا ہے۔
سید عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ ایران نے جنگ کے مستقل خاتمے کیلیے ایک قابلِ عمل فریم ورک پیش کیا ہے لیکن اس کی کامیابی کا دارومدار اس بات پر ہے کہ آیا امریکا عملی طور پرسنجیدہ اقدامات اٹھاتا ہے یا نہیں۔
پاکستان نے اس تمام عمل میں ایک اہم ثالثی کردار ادا کیا ہے، اعلیٰ سطح کے رابطوں اور مسلسل سفارتی کوششوں کے باعث جنگ بندی میں توسیع ممکن ہوئی جسے سفارتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد نے دونوں فریقین کے درمیان اعتماد سازی میں کلیدی کردار ادا کیا اور مذاکرات کی راہ ہموار کی، ایرانی وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ پاکستان کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے جس کے دوران خطے میں کشیدگی کم کرنے پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔
ادھر امریکی وفد کا متوقع دورہ پاکستان منسوخ کردیا گیا ہے جسے سفارتی حلقوں میں غیر معمولی پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے، اب صدر ٹرمپ کیا کریں گے؟ڈونلڈ ٹرمپ کیلیے یہ صورتحال ایک بڑا سفارتی چیلنج بن چکی ہے، مستقل امن کا دارومدار ایران اور امریکہ کے آئندہ اقدامات پر ہوگا۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




