پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے الگ الگ ملاقاتوں کے بعد اسلام آباد سے مسقط روانہ ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ان کا وفد نور خان ائیربیس سے واپس روانہ ہوا، اس موقع پر پاکستانی اعلیٰ حکام، ایرانی سفیر اور ایرانی سفارت خانہ کے عہدیدارو نے وفد کو الوداع کہا۔
ذرائع نے بتایا کہ ایرانی وزیر خارجہ عمان کے دارالحکومت مسقط کے بعد ماسکو کا دورہ کریں گے جہاں روسی حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔
قبل ازیں ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جہاں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کے بعد بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ان کے وفد سے ملاقات کر کے خوشی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ملاقات میں علاقائی صورت حال پر نہایت خوش گوار اور دوستانہ ماحول میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران خطے میں جاری پیش رفت پر تفصیلی گفتگو کی گئی، پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر بحث آئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور سفارتی روابط کے فروغ کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔
Source link

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




