وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان کو طب کے شعبے میں خدمات کے اعتراف میں کالج آف فریشنز اینڈ سرجنز آف پاکستان کی جانب سے اعزازی فیلوشپ تفویض کردی۔
وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز آف پاکستان کی جانب سے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو ان کی صحت عامہ کی خدمات، شعبہ صحت کی تعلیم، طب کی تحقیق اور محنت و لگن کے ساتھ معاشرے کی خدمات کے اعتراف میں شعبہ جراحی قلب (کارڈیک سرجری) میں اعزازی فیلو شپ تفویض کی گئی۔
ایرانی صدر کو اعزازی فیلو شپ سے نوازنے کی تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر شریک تھے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ایرانی صدر کو پاکستان کی جانب سے اعزازی فیلو شپ سے پاکستان اور ایران کے مابین شعبہ طب بالخصوص پاکستان اور ایران کے میڈیکل کالجوں کے مابین شعبہ طب کی تعلیم، اداروں کی سطح پر تعلیمی تبادلوں، طبی تحقیق، فیکلٹی اور ممتحنین کے تبادلوں میں تعاون کو فروغ ملے گا۔
واضح رہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے تو وزیراعظم شہباز شریف، صدر مملکت آصف علی زرداری اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے استقبال کیا، بعد ازاں انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی ملاقات کی جہاں خطے میں امن و اسٹحکام کے لیے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا گیا۔
Source link

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




