لوئر دیر کے علاقے برچڑئی تالاش میں پولیس اور خوارج کے مابین جھڑپ کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق برچڑی پہاڑی میں دہشت گردوں کے خلاف ڈسٹرکٹ پولیس، ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی نے آپریشن کیا۔
جھڑپ کے دوران مارے گئے 6 دہشت گردوں کی لاشیں جنگل میں پڑی تھیں، جن میں سے 4 دہشت گردوں کی لاشیں پولیس نے قبضے میں لے لیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا اور پولیس کی ستائش کی۔
انہوں نے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سی ٹی ڈی اور پولیس کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا اور پولیس کے بہادر سپوتوں نے خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، قوم کو سی ٹی ڈی اور پولیس کے بہادر جوانوں پر فخر ہے۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




