کراچی میں راہ چلتی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا

WhatsApp Channel Join Now

شہر قائد میں راہ چلتی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا ہے جہاں خواتین کے سفر کے لیے مختص پنک بس کے سامنے ممکنہ راشد منہا س روڈ پر سرعام موٹر سائیکل سوار شخص نے نازیبا حرکات کی، بس میں موجود خواتین نے اوباش شخص کی موبائل فون سے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر کی مصروف ترین ممکنہ شاہراہ راشد منہاس روڈ پر خواتین کے لیے مخصوص ‘پنک بس’ کے سامنے ایک موٹر سائیکل سوار اوباش شخص کی جانب سے نازیبا حرکت کرنے کا شرمناک واقعہ پیش آیا، بس میں سوار خواتین نے اوباش شخص کی نازیبا حرکات کی ویڈیو بنا لی، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نازیبا حرکات کرنے والا شخص ڈھٹائی کے ساتھ خواتین کی جانب سے ویڈیو بنانے کے دوران بھی نازیبا حرکات مستقل کرتا رہا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اوباش شخص موٹر سائیکل پر سوار تھا اور اس نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے چہرے پر ماسک لگایا ہوا تھا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چکمہ دینے کے لیے ملزم کی موٹر سائیکل کے آگے کی نمبر پلیٹ بھی غائب تھی تاہم موٹر سائیکل کے پیچھے نمبر پلیٹ لگی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے۔

متاثرہ خواتین نے حکومت سندھ، آئی جی سندھ اور دیگر اعلیٰ حکام سے واقعے کا فوری نوٹس لینے اور ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ نے بتایا کہ اس وائرل ویڈیو کا ممکنہ مقام راشد مہناس روڈ ہوسکتا ہے، پولیس اس معاملے کی تفیش کررہی ہے اور ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!
Scroll to Top