وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کے سلسلے میں امریکا اور ایران کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات پاکستان کی ثالثی میں کل سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے۔
ترجمان وزارت خارجہ کی جانب سےجاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پردستخطوں کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات 21 جون کو سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں منعقد ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں امریکا اور ایران کے نمائندے شریک ہوں گے، پاکستان اور قطر کے ثالثی کردار ادا کرنے والے نمائندے بھی بات چیت میں حصہ لیں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان ثالث کی حیثیت سے اس عمل میں سہولت کاری جاری رکھے گا تاکہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت طے پانے والی مفاہمتوں کو آگے بڑھایا جا سکے اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی پیش رفت کو عملی شکل دی جا سکے۔
ترجمان نے بتایا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے اپنی تعمیری سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔
دوسری جانب ایران-امریکا مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لیے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی تہران پہنچے ہیں جہاں ایرانی وزیرخارجہ سے محسن نقوی کی ملاقات ہوئی اور ہم امورپر تبادلہ خیال کیاگیا۔
Source link

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




