راولپنڈی میں فائرنگ سے دو افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر نوٹس لے لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ نصیر آباد کے علاقہ میں فائرنگ سے دو افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے نوٹس لے لیا ہے۔
ایس ایس پی انوسٹی گیشن کو موقعہ پر پہنچ کر رپورٹ پیش کرنے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن راجہ ناصر علی خان نے گزشتہ رات جائے وقوعہ کا دورہ کیا جبکہ ایس ایچ او نصیر آباد کو شواہد کے حصول اور ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی۔
مقتولین باپ بیٹا ہیں جن کی شناخت شہزاد شاہ اور مصطفی شاہ کے ناموں سے ہوئی، واقعہ میں دو راہگیر خواتین بھی معمولی زخمی ہوئیں۔ واقعہ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مدعی مقدمہ کے مطابق واقعہ اراضی کے تنازعہ کے باعث پیش آیا، واقعہ کی تمام زاویوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ایس ایس پی انوسٹی گیشن راجہ ناصر علی خان کا کہنا تھا کہ ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




