تہران: ایران اور امریکا کے درمیان زیرِ غور مجوزہ مفاہمتی یادداشت پر ایران کا حتمی فیصلہ تاحال نہیں ہوا اور معاملہ مختلف سطحوں پر جائزے کے مرحلے میں ہے۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق مذاکراتی ٹیم کے قریب سمجھے جانے والے ایک باخبر ذریعے نے بتایا ہے کہ امریکا کے ساتھ مجوزہ معاہدے پر دستخط کے حوالے سے تہران کی جانب سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق معاہدے کے سیاسی، قانونی اور تکنیکی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ ماہرین اور متعلقہ فیصلہ ساز اداروں کی سطح پر جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی حکام اس معاہدے کے ممکنہ اثرات، قومی مفادات اور قانونی تقاضوں کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ذمہ دار ادارے مجوزہ مفاہمتی یادداشت کے تمام پہلوؤں کا محتاط انداز میں تجزیہ کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی حتمی فیصلے سے قبل تمام معاملات واضح ہو سکیں۔
🔴منبع آگاه: تصمیم نهایی تهران دربارۀ تفاهمنامه در دست بررسی است
یک منبع آگاه نزدیک به تیم مذاکرهکننده: ایران هنوز تصمیم نهایی خود دربارۀ تفاهمنامه پیشنهادی را اعلام نکرده است.
۱/۳— خبرگزاری فارس (@FarsNews_Agency) June 14, 2026
دوسری جانب حالیہ دنوں میں امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں سامنے آ رہی ہیں، تاہم ایرانی حکام کی جانب سے اب تک کسی حتمی منظوری یا دستخط کی تاریخ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔
مبصرین کے مطابق تہران کی جانب سے محتاط رویہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ایران کسی بھی ممکنہ معاہدے کو حتمی شکل دینے سے قبل اس کے سیاسی، اقتصادی اور سلامتی سے متعلق تمام پہلوؤں کا مکمل جائزہ لینا چاہتا ہے۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




