کراچی، ایم اے جناح روڈ پر پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

WhatsApp Channel Join Now


کراچی:

شہر قائد کے علاقے جمشید کواٹرز میں ایم اے جناح روڈ پر اسلامیہ کالج کے قریب پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے کی اطلاع ملی ہے جس کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقابلہ جمشید کواٹرز پولیس کی جانب سے کارروائی کے دوران پیش آیا جس میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک مشتبہ ڈاکو زخمی ہو گیا۔

زخمی حالت میں ملزم کو فوری طور پر حراست میں لے کر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت 22 سالہ یاسر ولد داؤد کے نام سے ہوئی ہے جس کا علاج جاری ہے۔



Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!
Scroll to Top