کراچی:
شہر قائد کے علاقے جمشید کواٹرز میں ایم اے جناح روڈ پر اسلامیہ کالج کے قریب پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے کی اطلاع ملی ہے جس کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقابلہ جمشید کواٹرز پولیس کی جانب سے کارروائی کے دوران پیش آیا جس میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک مشتبہ ڈاکو زخمی ہو گیا۔
زخمی حالت میں ملزم کو فوری طور پر حراست میں لے کر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت 22 سالہ یاسر ولد داؤد کے نام سے ہوئی ہے جس کا علاج جاری ہے۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




