وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے چڑی کوٹ سیکٹر میں دفاع وطن پر مامور پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ عید منائی۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے ملکی سلامتی کیلئے پاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا، جوانوں کے بلند حوصلے اور ملکی سلامتی کیلئے خدمات کو قومی فخر قرار دیا۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے اس موقع پر کہا کہ معرکۂ حق آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی تاریخی کامیابی دشمن کے لیے واضح پیغام ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص ثابت کرتا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، پوری قوم کو افواجِ پاکستان کے جذبۂ ایثار، جرات اور حب الوطنی پر فخر ہے، کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد ہر صورت اور ہر قیمت پر جاری رہے گی، انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




