وزیراعظم آزاد کشمیر کی چڑی کوٹ سیکٹر میں پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ عید

WhatsApp Channel Join Now

وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے چڑی کوٹ سیکٹر میں دفاع وطن پر مامور پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ عید منائی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے ملکی سلامتی کیلئے پاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا، جوانوں کے بلند حوصلے اور ملکی سلامتی کیلئے خدمات کو قومی فخر قرار دیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے اس موقع پر کہا کہ معرکۂ حق آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی تاریخی کامیابی دشمن کے لیے واضح پیغام ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص ثابت کرتا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، پوری قوم کو افواجِ پاکستان کے جذبۂ ایثار، جرات اور حب الوطنی پر فخر ہے، کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد ہر صورت اور ہر قیمت پر جاری رہے گی، انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔



Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!
Scroll to Top