ترک صدر رجب طیب اردوان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ’’ظالم‘‘ قرار دے دیا۔
استنبول کی چاملیجا مسجد میں نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اردوان نے کہا کہ ’’مجھے یقین ہے کہ نیتن یاہو نامی ظالم کو دنیا بھر کے مسلمان مناسب سبق سکھائیں گے۔‘‘
ترک میڈیا کے مطابق صدر اردوان نے منگل کے روز ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ بھی کیا، جس میں ترکیہ اور ایران کے دوطرفہ تعلقات سمیت خطے اور دنیا کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر اردوان نے اس موقع پر زور دیا کہ ترکیہ جنگ بندی مذاکرات کے مثبت نتائج یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔
Source link

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




