LOS ANGELES:
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے ساؤتھ گیٹ میں واقع صنعتی زون میں اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ایک بڑے کمرشل یونٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ انڈسٹریل ایونیو کے ایک تجارتی عمارت میں پیش آیا جس کا سائز تقریباً 75 فٹ بائی 75 فٹ بتایا جا رہا ہے۔ آگ اس قدر تیزی سے پھیلی کہ فائر بریگیڈ کو فوری طور پر سیکنڈ الرٹ جاری کرنا پڑا۔
آگ کے شعلے اور گاڑھا سیاہ دھواں دور دور تک دیکھا گیا جبکہ فائر فائٹرز بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
متاثرہ عمارت کے اردگرد دیگر کاروباری مراکز اور رہائشی علاقے بھی موجود ہیں جس کے باعث صورتحال مزید حساس ہو گئی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق تاحال کسی جانی نقصان کی باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی تاہم امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور علاقے کو محفوظ بنانے کے لیے ریسکیو اہلکار متحرک ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، جبکہ واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
مزید یہ بھی واضح نہیں کہ قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے یا نہیں، تاہم صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




