لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرمی کا راج، سورج سوا نیزے پر آنے کو تیار

WhatsApp Channel Join Now


لاہور:

پنجاب میں لاہور سمیت تمام شہروں میں گرمی کی شدت بدستور قائم ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے آج شام گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

صوبائی دارالحکومت  میں آج صبح ہی سے سورج نے آنکھیں دکھانا شروع کر دی ہیں، جس کے باعث درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 جبکہ زیادہ سے زیادہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات ہیں۔

علاوہ ازیں موسمیاتی ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ عیدالاضحیٰ کے دنوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ اس دوران شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور شدید گرمی کے پیش نظر بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے جس سے حبس کی کیفیت رہے گی۔



Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!
Scroll to Top