مودی سرکارکی ناقص پالیسیوں نے کسانوں اورمزدورسمیت ہرطبقے کوشدیدمعاشی مشکلات میں مبتلاکررکھا ہے
بھارت کے اپنے جریدہ “دی ٹیلی گراف انڈیا “نےمودی حکومت کی کسان مخالف ظالمانہ پالیسیوں کی قلعی کھول دی.
دی ٹیلی گراف انڈیا کےمطابق پنجاب بھرسے کسان موہالی میں جمع ہوئے تاکہ ریاستی اسمبلی کی جانب مارچ کیا جاسکے.
چندی گڑھ پولیس نےاحتجاج کیلئےجمع کسانوں کومنتشرکرنےکیلئےآنسو گیس اورواٹرکینن کا استعمال کیا. دی ٹیلی گراف انڈیا کے مطابق پولیس نے کسانوں کیخلاف نہ صرف طاقت کااستعمال کیا بلکہ کچھ کو حراست میں بھی لے لیا۔
کسانوں کی تنظیم نے دعویٰ کیاہے کہ پولیس کیساتھ مزاحمت کےد وران کچھ کسان زخمی بھی ہوئے ہیں۔ کسان کم از کم امدادی قیمت کی ضمانت، دریائی پانی کے تنازع اوردیگر مسائل کے حل کیلئے احتجاج کررہے ہیں۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




