چوہنگ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی مویشی چور گینگ کے 3 کارندے گرفتار کر لیے۔
پولیس نے شاہ پور مویشی منڈی کے قریب چھاپہ مار کر مسلح ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں غلام مصطفیٰ، محمد عثمان اور محمد حسین شامل ہیں۔
ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ بھینس، کٹی اور واردات میں استعمال ہونے والی پک اَپ برآمد کر لی۔
ایس ایچ او چوہنگ فہیم امداد کے مطابق ملزمان سے ناجائز اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کر لی گئیں، برآمد شدہ مالِ مسروقہ حویلی بابا بلے شاہ سے چوری کیا گیا تھا۔
چوہنگ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔
ایس پی صدر عبداللہ عمران چیمہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔
Source link

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




