جنوبی کوریا میں شہر میں بھیڑیے کے پھرنے کی اے آئی ویڈیو بنانا شہری کو مہنگا پڑ گیا۔
جنوبی کوریا میں ایک 40 سالہ شہری (جس کا نام ثاہر نہیں کیا گیا) نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے ایک حقیقی تصویر بنا کر آن لائن پوسٹ کی جس کے بعد انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔
گزشتہ ماہ اپریل کی 8 تاریخ کو جنوبی کوریا کے میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ٹےجون شہر میں چڑیا گھر سے نیوکگو نامی بھیڑیا فرار ہو گیا ہے اور کُھلے عام پھِر رہا ہے۔
تصویر آن لائن پوسٹ ہونے کے بعد انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں اور عوام کے تحفظ کے لیے پرائمری اسکول بند کردیا گیا اور خصوصی ایمرجنسی ٹیمیں روانہ کر دی گئی۔ تاہم، جب تک تصویر سے متعلق حقیقت سامنے آئی بہت دیر ہو چکی تھی۔
حکام نے بتایا کہ اے آئی سے بنی اس تصویر کی وجہ سے بھیڑیے کو ڈھونڈنے میں نو دن تک کا وقت صرف ہوا اور اتنے طویل عرصے تک پولیس اور فائر فائٹرز کی تعیناتی کی وجہ سے ان اداروں کے اولین فرائض کی انجام دہی میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔
ٹےجون میں بھیڑیے کی اے آئی تصویر بنانے والے 40 سالہ شخص نے پکڑے جانے کے بعد بے فکری سے بتایا کہ اس نے یہ سب ’صرف تفریح کے لیے‘ کیا تھا، جس پر اس کو 5 سال تک جیل اور 6700 ڈالر تک کا جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
Source link

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




