وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے انعقاد کے حوالے سے گفتگو کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں وزیرداخلہ محسن نقوی کی شہباز شریف سے ملاقات ہوئی جس میں وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ملک میں سیکیورٹی صورتحال اور امن و امان کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔
ملاقات میں وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو پی ایس ایل کے فائنل میچ کے انعقاد کے حوالے سے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے پی ایس ایل کے فائنل کے لیے کھلاڑیوں، شائقین اور دیگر شہریوں کے لیے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت بھی کردی۔
واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ کا فائنل کل لاہور میں حیدرآباد کنگز مین اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا، جس میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت ہوگی۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




