اسلام آباد ہائیکورٹس سے ٹرانسفر ہونے والے ججز کو سیکیورٹی واپس مل گئی

WhatsApp Channel Join Now

اسلام آباد ہائیکورٹ سے ٹرانسفر ہونے والے ججز سے سیکیورٹی کچھ دیر کیلیے واپس لی گئی اور پھر انہیں دوبارہ محافظ فراہم کردیے گئے۔

ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے تبادلے کے نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد تینوں ججز کے گھروں پر مامور سیکورٹی کو بھی واپس بلا لیا گیا۔

تینوں ججز کے ساتھ موجود  اسکوارڈ اور ذاتی گن مین بھی واپس بلایا گیا تاہم تھوڑی دیر بعد تینوں ججز کے گھروں سے واپس بلائے گئے سیکورٹی اہلکاروں کو دوبارہ تعینات کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ججز گھروں پر دوبارہ مامور کئے اہلکاروں کو تاحکم ثانی وہیں ڈیوٹی کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔  تینوں ججز کے پرسنل گن مین، اسکارڈ کو صبح 8 بجے ہائیکورٹ پہنچنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

تینوں ججز ابھی تک اسلام آباد میں موجود ہیں جبکہ قائم مقام صدر کی منظوری کے بعد انہیں متعلقہ ہائیکورٹس میں ابھی جوائننگ دینا ہے۔

Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!
Scroll to Top