کراچی:
جہانگیرروڈ کے قریب پیدل چلتے مسلح ڈاکو شہری سے موٹرسائیکل، موبائل فون اور نقدی چھین کر فرارہو گئے ، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار شہری گلی میں رُکتا ہے اور علاقے میں موجود ایک شخص سے بات کرتے ہوئے اپنی جیب سے پیسے نکالتا ہے۔
اِسی دوران قریب سے پیدل گزرتے 2 ملزمان شہری کو رقم نکالتے ہوئے دیکھتے ہیں اور اس پر دھاوا بول دیتے ہیں۔
مسلح ملزم موٹرسائیکل سوار سمیت دوسرے شہری کی بھی بے خوف ہوکر تلاشی لیتا ہے۔ پیدل ملزمان نہایت دیدہ دلیری سے اسلحہ کے زور پر شہری سے موٹرسائیکل، موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو جاتے ہیں۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




