بھارتی صحافیوں نے پاکستان میں دہشتگرد حملوں میں بھارت کے ملوث ہونے کا واضح اشارہ دے دیا۔
بھارتی خفیہ ایجنسی را سے جڑے بھارتی صحافی آدتیہ راج کول نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کے لال قلعہ دھماکے کے محض 24 گھنٹے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ میں خود کش دھماکا کس نے کرایا سب سمجھ سکتے ہیں۔
آدتیہ راج کول نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کیلئے ہماری پہچان کچھ بھی ہو سکتی ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی را کا چہرہ افغانی، بھارتی، بنگلہ دیشی یا کسی مقامی بلوچ کا بھی ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھارتی ریٹائرڈ کرنل راجیش پاور نےبھی پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کااعتراف کیا تھا۔ کرنل ریٹائرڈ راجیش پاور کے مطابق فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج پاکستان میں دہشت گرد حملوں کیلئے افغانستان کی سرزمین استعمال کر رہے ہیں۔
راجیش پاور نے کہا کہ پاکستان کیخلاف دونوں دہشتگرد تنظیموں کو مالی امداد بھارت جبکہ ہتھیار اور انٹیلیجنس اسرائیل فراہم کر رہا ہے۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




