ڈی آئی خان:
لکی مروت ورغڑ میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں کلہاڑی کے وار سے دو نوجوانوں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت 13 سالہ ضیاءاللہ اور 19 سالہ امتیاز کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں نوجوانوں کو ان کے گھر کے ایک کمرے میں نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اہلِ خانہ ایک منگنی تقریب میں شرکت کے لیے گھر سے باہر گئے ہوئے تھے۔
واقعے کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے جس میں حیات اللہ کو نامزد ملزم قرار دیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق امتیاز کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی۔
پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




