راولپنڈی:
7 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے پرامن انعقاد اور فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے راولپنڈی پولیس نے جلوس کے روٹ کا تفصیلی معائنہ کیا اور راول ڈویژن میں فلیگ مارچ بھی کیا۔
سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب نے 7 محرم کے جلوس کے روٹ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ایس پی راول، ایس ڈی پی اوز اور راول ڈویژن کے ایس ایچ اوز بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ایس ایس پی آپریشنز نے جلوس کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے کہا کہ جلوس کے روٹ کے اطراف تمام گلیوں کو مکمل طور پر سیل کیا جائے گا جبکہ جلوس میں شریک افراد کو باڈی سرچ اور واک تھرو گیٹس کے ذریعے چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ سینئر افسران ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران اور اہلکاروں کو وقتاً فوقتاً بریف کرتے رہیں تاکہ سیکیورٹی انتظامات مؤثر انداز میں برقرار رہیں۔
ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور جلوس کی مؤثر سیکیورٹی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب سی پی او راولپنڈی کی ہدایت پر راول ڈویژن میں 7 محرم الحرام کے حوالے سے فلیگ مارچ بھی کیا گیا جس کی قیادت ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب نے کی۔
فلیگ مارچ میں ایس پی راول، ایس ڈی پی اوز اور مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔
اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب نے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد امن و امان کے قیام اور فول پروف سیکیورٹی کے لیے راولپنڈی پولیس کے عزم کا اظہار کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ راولپنڈی پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے پولیس شب و روز تندہی سے فرائض انجام دے رہی ہے۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




