ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے اپنے مختصر ویڈیو فارمیٹ یوٹیوب شارٹس کے لیے متعدد نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ جنہیں آئندہ چند دنوں اور ہفتوں میں مرحلہ وار صارفین کے لیے جاری کیا جائے گا۔
اہم فیچر ’کلیئر اسکرین‘ موڈ ہے، جس کے ذریعے ویڈیو پوری اسکرین پر نظر آئے گی جبکہ تمام بٹن، ٹیکسٹ اور دیگر یوزر انٹرفیس عناصر عارضی طور پر غائب ہو جائیں گے تاکہ صارف بغیر کسی خلل کے ویڈیو دیکھ سکے۔
اس کے علاوہ یوٹیوب شارٹس میں 2 ایکس پلے بیک کا آپشن بھی شامل کیا جا رہا ہے جس کی مدد سے صارفین ویڈیوز کو دوگنی رفتار سے دیکھ سکیں گے۔
صارفین کے تجربے کو مزید ذاتی بنانے کے لیے یوٹیوب نے تھمبز اپ کے آئیکون کی جگہ ہارٹ آئیکون متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
مزید برآں، ویڈیو کو میوٹ کرنا بھی آسان بنا دیا گیا ہے۔ اب صارفین اسکرین پر ٹیپ کرکے ویڈیو کو روکنے کے بعد نئے میوٹ بٹن پر ٹیپ کرکے آواز بند کر سکیں گے۔
یوٹیوب کے مطابق یہ تمام نئے فیچرز مرحلہ وار دنیا بھر کے صارفین تک پہنچائے جائیں گے۔
Source link

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




