کراچی پورٹ ٹرسٹ نے 138 سالہ تاریخ میں کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چودھری کا کہنا تھا کہ کے پی ٹی نے 5 کروڑ 46 لاکھ 85 ہزار ٹن کارگو ہینڈلنگ کا سابقہ ریکارڈ عبور کر لیا، کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ بحری شعبے کی ترقی کا واضح ثبوت ہے۔
جنید انوار چودھری نے کہا کہ پاکستان کو خطے کا مضبوط بحری و تجارتی مرکز بنانے کے لیے اصلاحات جاری ہیں، بندرگاہوں کی جدید خطوط پر ترقی اور توسیع کے لیے اقدامات تیز کر دیے گئے۔
وزیر بحری امور نے کہا کہ سرمایہ کاری، لاجسٹکس اور بندرگاہی نظام کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ چیئرمین کے پی ٹی، افسران اور ملازمین کی محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں۔
چیئرمین کے پی ٹی ایڈمرل شاہد احمد کا کہنا تھا کہ کراچی پورٹ کی استعداد، آپریشنل کارکردگی اور انتظامی صلاحیت میں نمایاں بہتری آئی۔ کراچی پورٹ کی مسابقتی صلاحیت مزید بڑھانے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔
Source link

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




