کراچی میں پولیس مقابلہ، زخمی سمیت دو ڈاکو گرفتار

WhatsApp Channel Join Now


کراچی:

شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے میں اقبال مارکیٹ پولیس نے مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک زخمی اور ایک غیر زخمی دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم محمد ارشد عرف کے ٹو کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دوسرے ملزم انس کو مزید تفتیش کے لیے تھانے منتقل کیا گیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون، نقد رقم اور ایک موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

حکام کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے تاکہ ملزمان کے دیگر ممکنہ جرائم کا پتہ چلایا جا سکے۔



Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!
Scroll to Top