کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 خیابان بدر شاہین کراس پر پیش آنے والے خوفناک ٹریفک حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، حادثے میں ڈرائیور جاں بحق، 3 خواتین اور غیرملکی شہری سمیت 5 افراد زخمی ہوئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اتوارکی علی الصبح درخشان تھانے کے علاقے ڈیفنس فیز 6 خیابان بدر شاہین کراس پر خوف ناک حادثہ پیش اآیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں تیزرفتار سیاہ رنگ کی گاڑی کو دوسری گاڑی کو ٹکر مارتے دیکھا جا سکتا ہے، ذرائع کے مطابق حادثہ ممکنہ طور ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر پیش آیا۔
حادثے میں جس گاڑی کو ٹکر لگی اس کا ڈرائیور جاں بحق ہوا، حادثے میں 3 خواتین اور غیرملکی شہری سمیت 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




