کراچی؛ خواتین کے سامنے نازیبا حرکت کرنے والا ملزم گرفتار

WhatsApp Channel Join Now

کراچی پولیس نے راشد مہناس روڈ پر بس میں موجود خواتین کو دیکھ کر نازیبا حرکت کرنے والے شہری کو گرفتار کرلیا اور ملزم نے نازیبا حرکت کرنے کا اعتراف کرتے ویڈیو بیان بھی ریکارڈ کروایا۔

ایڈیشنل ایس ایچ او حفیظ ملک نے بتایا کہ مذکورہ شخص کو فیڈرل بی ایریا عصمت کارنر سے حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان کی شناخت 45 سالہ ارسلان اعجازکے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے پکڑا گیا ہے اور اس معاملے پر تفتیش کی جا رہی ہے۔

ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے بتایا کہ ملزم ملزم جوہر آباد کا رہائشی ہے اور گرفتار ملزم نے دوران تفتیش نازیبا حرکت کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے ویڈیو بیان بھی ریکارڈ کروا دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزم نے انکشاف کیا کہ گزشتہ روز اس نے مین راشد منہاس روڈ پر لکی ون سے ناگن چورنگی جانے والے راستے پر یہ حرکت کی تھی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ جوہر آباد پولیس کی جانب سے ملزم کے خلاف قانونی و ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور پولیس خواتین کو ہراساں کرنے اور اخلاقی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اوراس حوالے سے سخت کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں خصوصاً خواتین کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!
Scroll to Top