کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر بینک الحبیب کے قریب تیز دھار آلے کے وار سے زخمی ہونے والا 16 سالہ لڑکا دورانِ علاج دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول علاقے میں چاٹ کی ریڑھی لگاتا تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ مقتول کا ایک تربوز فروش کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا جس کے دوران ملزم نے مبینہ طور پر چھری کے وار کرکے اسے شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی نوجوان کو قریبی دکانداروں نے تشویشناک حالت میں فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔
واقعے کے بعد پولیس نے شواہد جمع کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




