بیوی کی ناراضگی پر شوہر نے پھندے سے لٹک کر جان دے دی۔
تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے لیاری سیکٹر 36 میں اظہر محمد گوٹھ صدیق اکبر چوک کے قریب ایک خالی پلاٹ سے 33 سالہ عبدالرحمان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی۔
ریسکیو حکام نے لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق متوفی 4 بچوں کا باپ تھا۔ اہل خانہ نے بتایا کہ اس کی اہلیہ 4ماہ قبل ناراض ہو کر میکے چلی گئی تھی اور متعدد کوششوں کے باوجود واپس نہیں آئی۔
ایک ہفتہ قبل عبدالرحمان اپنی بیوی کو منانے بھی گیا تھا، تاہم کامیاب نہ ہوسکا۔پولیس کا کہنا ہے کہ عبدالرحمان گھریلو مسائل اور بیوی کی ناراضگی سے شدید دل برداشتہ تھا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، تاہم واقعے کے تمام پہلوؤں سے مزید تفتیش جاری ہے۔
Source link

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




