کراچی، ملیر بن قاسم ٹاؤن نصیر آباد قبرستان کے قریب سے خاتون کی لاش ملی

WhatsApp Channel Join Now


کراچی:

شہر قائد میں ملیر بن قاسم ٹاؤن نصیر آباد قبرستان کے قریب سے ایک خاتون کی لاش ملی۔

ایدھی حکام کے مطابق خاتون کی لاش کو پہلے بن قاسم تھانے اور پھر ضابطے کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔

پولیس کے مطابق خاتون کی لاش ایک جھگی سے ملی ہے۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق خاتون اس ہی جھگی میں اکیلی رہتی تھیں۔

موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے جبکہ ابتدائی تفتیش میں خاتون کی موت طبی معلوم ہوتی ہے۔

پولیس نے ضعیف العمر خاتون کی شناخت کا عمل شروع کردیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔



Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!
Scroll to Top