کراچی:
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق کلفٹن سی ویو، لیاری اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ شروع ہو گیا جس کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔
اسی طرح سائیٹ ایریا رشید آباد میں بھی ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ گلشن اقبال، حسن اسکوائر اور طارق روڈ سمیت اطراف کے علاقوں میں بھی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران شہر کے مزید علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے جس سے درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




