کراچی:
شہر قائد کے مختلف علاقوں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے نور محمد گوٹھ سیکٹر 30 اے میں فائرنگ سے 18 سالہ وزیر علی زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔
شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر فائرنگ کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا اس حوالے سے نوجوان کا بیان قلمبند کیا جا رہا رہے۔
گلستان جوہر کے علاقے بلاک 11 بلاچ پاڑہ گلی نمبر ایک فائرنگ سے 50 سالہ کریم نامی شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ زاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے جس کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے۔
دریں اثنا اورنگی ٹاؤن کے علاقے قائد عوام کالونی میں گھر کے اندر گولی لگنے سے 19 سالہ اصغر شاہ زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔
مومن آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے ۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




