کراچی:
شہر قائد میں شاہراہ نور جہاں پولیس نے شادمان ٹاؤن کے علاقے میں مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو ہلاک جبکہ اس کے ساتھی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق مشتبہ ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی جس پر جوابی کارروائی کی گئی۔
فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں ایک ملزم موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق ہلاک اور زخمی ڈاکوؤں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ضروری کارروائی جاری ہے۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا ہے جبکہ ہلاک اور گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




