چلاس؛ کلاؤڈ برسٹ سے وادی تھور میں تباہی، مکانات، فصلیں، رابطہ پل سیلاب میں بہ گئے

WhatsApp Channel Join Now

گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں ہونے والے کلاؤڈ برسٹ کے باعث وادی تھور کے مختلف حصوں میں سیلاب نے تباہی مچا دی جہاں شہریوں کے مکانات، فصلیں اور رابطہ پل سیلاب میں بہہ گئے اور مختلف علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

چلاس پولیس نے بتایا کہ کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں آنے والے سیلاب میں لوگوں کے مکانات، باغات، فصلیں، رابطہ پل اور گاڑیاں بہہ گئیں، واپڈا کالونی اور روڈ کو شدید نقصان پہنچا۔

پولیس نے بتایا کہ سیلاب چلاس کی واپڈا کالونی میں داخل ہو گیا اور تباہی مچا دی، وادی تھور کا روڈ سیلاب کے باعث مختلف مقامات پر بند ہے جس کی وجہ سے مقامی آبادی کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

سیلاب متاثرین نے حکومت سے مطالبہ کیا  کہ فوراً ریلیف آپریشن شروع کیا جائے اور نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

اے ڈی ڈیزاسٹر منیجمنٹ دیامر امتیاز احمد نے بتایا کہ چلاس کی سیلاب سے متاثرہ ویلی میں ریلیف آپریشن اور روڈ کھلوانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے  امدادی کاموں اور ریلیف آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!
Scroll to Top