بنوں پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ضلع کو ایک بڑی ممکنہ تباہی سے بچا لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود گل زمان مسجد، بنوں میرانشاہ روڈ کے قریب 10 کلو وزنی ریموٹ کنٹرول بم نصب کیا گیا تھا، جسے ناکارہ بنا دیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق بم نصب ہونے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
اس موقع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا، جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خطرناک آئی ای ڈی کو محفوظ طریقے سے ڈفیوز کیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، جس کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے چوکس ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل جاری رکھا جائے گا۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




