پنجاب پولیس کے باوردی اہلکاروں کی نجی موسیقی نشست میں اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کرنے کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب پولیس کے جوانوں نے موسیقی کے میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے اور باوردی پولیس اہلکاروں کی نجی موسیقی نشست کی دو ویڈیوز وائرل ہوگئی ہیں۔
وائرل ویڈیو میں ایک باوردی پولیس اہلکار بڑی مہارت سے ڈھولکی بجاتے اور دوسرا تالیاں بجاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، وائرل ویڈیو میں فن کا مظاہرہ کرنے والے باوردی پولیس اہلکاروں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔
ہے۔
دوسری ویڈیو میں ایک بچہ ہارمونیم بجا رہا ہے جبکہ پولیس اہلکار گانا گاتا ہوا دیکھائی دے رہا ہے، پولیس اہلکاروں کی سوشل میڈیا پر وائرل دونوں ویڈیوز ساحل سورایا نامی اکاؤنٹ سے جاری کی گئی ہیں۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




